اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا سوڈان کے شہر الفشر میں کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

2024/06/14 10:24:48
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 13 جون کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرارداد منظور کی جس میں سوڈانی ریپڈ سپورٹ فورسز سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ شمالی دارفور ریاست کے دارالحکومت الفشر کا محاصرہ ختم کرے اور الفشر اور اس کے آس پاس علاقوں کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے فوری طور پر لڑائی ختم کرے۔ قرارداد میں تنازع کے تمام فریقین سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ  شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں، پہلے سے طے شدہ جدہ اعلامیے پر مکمل عمل درآمد  کریں اور  مستحق شہریوں کو فوری، محفوظ، بلا روک ٹوک اور پائیدار انسانی امداد کی اجازت دیں، رکاوٹوں کو دور کریں اور انسانی ہمدردی کے عملے اور ضروری سامان کے لیے فوری طور پر مطلوبہ ویزے جاری کریں۔ 

یاد رہے کہ 15 اپریل 2023 کو ، خرطوم میں سوڈانی مسلح افواج (ایس اے ایف) اور سوڈانی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے مابین مسلح جھڑپیں شروع ہوئیں ، جو بدستور جاری ہیں۔ اس سال 10 مئی سے سوڈانی مسلح افواج (ایس اے ایف) اور مقامی فورسز شمالی دارفور کے کنٹرول کے لیے سوڈانی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے ساتھ شدید لڑائی میں مصروف ہیں۔