امریکہ کو چین کے بارے میں اپنے تزویراتی تصور کو درست کرنا چاہیے،وزارت دفاع

2024/06/14 16:41:29
شیئر:

14 جون کی سہ پہر کو چین کی  وزارت قومی دفاع کے انفارمیشن بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور وزارت قومی دفاع کے ترجمان سینئر کرنل جانگ شاؤ گانگ نے حالیہ فوجی مور پر  ایک بریفنگ دی ۔ ایک نامہ نگار نے پوچھا کہ امریکی ایوان نمائندگان کی بجٹ کمیٹی نے مالی سال 2025 کے لیے فوجی بجٹ کا مسودہ جاری کر دیا ہے جس کے تحت چین اور  دیگر حریف ممالک کا مقابلہ کرنے کے لیے فوجی بجٹ میں 18 ارب ڈالر کا اضافہ کیا جائے گا۔ امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے بھی چند روز قبل کہا تھا کہ چین، روس اور ایران سمیت  پانچ بڑے چیلنجز بہت فعال ہیں اور ان میں یکجا ہونے کا رجحان ہے۔ کیا آپ کے پاس اس پر کوئی تبصرہ ہے؟ 

ترجمان نے کہا کہ  خیالی دشمن پیدا کرنا اور بلاک محاذ آرائی کو اکسانا امریکہ کا ایک عام معمول ہے، جو اس کی گہری سرد جنگ کی ذہنیت اور تسلط پسندانہ ذہنیت کو بھی بے نقاب کرتا ہے۔ واضح رہے کہ چین امریکہ کی جانب سے چین کو  بہانہ بنانے  اور چین کو "خیالی دشمن" کے طور پر پیش کرنے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ چین پرامن ترقی کے راستے پر کاربند ہے اور اس نے ہمیشہ قومی دفاعی پالیسی پر عمل کیا ہے جو دفاعی نوعیت کی ہے۔ چین کی ترقی کسی کے خلاف نہیں ہے اور نہ ہی کسی کو دھمکی دیتی ہے۔ چین کی مسلح افواج نے گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو  کو فعال طور پر نافذ کیا ہے اور دنیا بھر کے 150 سے زائد ممالک کے ساتھ وسیع تبادلے اور تعاون کیا ہے، اور ہمیشہ عالمی امن کے لئے ایک مضبوط قوت رہی ہے. ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ چین کے بارے میں اپنی تزویراتی تفہیم کو سنجیدگی سے درست کرے، اور دوطرفہ اور فوجی تعلقات کو صحیح راستے پر  واپس لائے۔