چین میں خون کے عطیات کی تعداد اور بلڈ ڈونرز کی تعداد ریکارڈ بلندی تک پہنچ گئی

2024/06/14 11:24:45
شیئر:

14 جون خون عطیہ کرنے کا عالمی دن ہے۔ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق، 2023 میں چین میں رضا کارانہ عطیہ خون کی تعداد اور بلڈ ڈونرز کی تعداد ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی۔رواں سال خون عطیہ کرنے کے عالمی دن کی 20ویں سالگرہ ہے، اکتوبر 1998 میں عوامی جمہوریہ چین کے "عطیہ خون قانون" کے نفاذ کے بعد سے، چین نے رضاکارانہ طور پر خون کے عطیات کا نظام  قائم کیا ہے اور اسے مسلسل بہتر بنایا ہے۔ رضاکارانہ طور پر خون کے عطیات  کی تعداد اور بلڈ ڈونرز میں 20 سال سے زائد عرصے سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ 2023 میں، ملک بھر میں 16.99 ملین رضاکارانہ خون کے عطیات دیے گئے اور 28.92 ملین یونٹس ڈوںرز موجود تھے، جو کہ 2022 کے مقابلے میں بالترتیب 5.9 فیصد اور 4.8 فیصد زیادہ ہیں۔