فلپائن اور امریکہ کے دفاعی تعاون کو علاقائی سلامتی اور استحکام کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے۔ چینی وزارت قومی دفاع

2024/06/14 17:43:17
شیئر:

14 جون کی سہ پہر،  چینی وزارتِ قومی دفاع کے انفارمیشن بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور وزارتِ قومی دفاع کے ترجمان، کرنل جانگ شیاؤ گانگ نے حالیہ عسکری امور سے متعلق خبریں جاری کیں۔

 رپورٹر نے پوچھا کہ  اطلاع  کے مطابق، فلپائن اور امریکی میرین کور نے حال ہی میں ایوی ایشن سپورٹ آپریشن مشق کا انعقاد کیا۔فلپائن نے دعویٰ کیا کہ یہ "ان لوگوں کے لیے ایک رکاوٹ ہے جو ہمارے خطے کے امن کو چیلنج کرنا چاہتے ہیں۔"یہ خبر بھی ہے کہ امریکی "ایم کیو نائن اے ریپر" ڈرون نے فلپائن میں انٹیلی جنس شیئرنگ کا مشن انجام دیا ہے۔چین کی جانب سے  اس پر کوئی تبصرہ ہے؟

جانگ شیاؤ گانگ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اس بات کو برقرار رکھا ہے کہ ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو تیسرے فریق کے خلاف نہیں ہونا چاہیے اور علاقائی سلامتی اور استحکام کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے۔ فلپائن اور امریکہ کے متعلقہ قول و فعل سے ایک بار پھر ثابت ہوتا ہے کہ  جنوبی بحیرہ چین میں کون فوجی تصادم کو ہوا دے رہا ہے اور کون علاقائی کشیدگی کو بڑھا رہا ہے۔ چین کبھی کسی کو دھمکی نہیں دیتا لیکن وہ کسی کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتا اور اپنے  اقتدار اعلیٰ  اور سمندری حقوق اور مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کرتا رہےگا۔