16ویں آبنائے فورم کا انعقاد

2024/06/15 18:49:22
شیئر:

حال ہی میں 16 واں آبنائے  فورم چین کے  شیا مین  شہر میں منعقد ہوا۔ فورم میں آبنائےتائیوان  کے دونوں اطراف کے مہمانوں نے باہمی  تعلقات کی موجودہ ترقی کے لئے  غیر سرکاری تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا۔ آبنائے تائوان کے دونوں اطراف کے ہم وطنوں کی ایک دوسرے کے قریب آنے کی مشترکہ خواہش کو کسی طاقت سے نہیں روکا جا سکتا۔

 فور م  میں شرکا ء نے "تائیوان کی علیحدگی " کی مخالفت کا اعادہ کیا اور چینی گومنتانگ پارٹی  کے نائب چیئرمین لین شینگ وین نے کہا کہ تائیوان کے عوام کی اکثریت چائنیز مین لینڈ کے ساتھ امن سے رہنے اور باہمی فائدے اور دوستی سے لطف اندوز ہونے کی امید رکھتی ہے، اور یہ تائیوان میں مرکزی دھارے کی رائے عامہ ہے جسے کوئی بھی نظر انداز نہیں کرسکتا۔

 اطلاعات کے مطابق  اس فورم کا اہتمام آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کی 86 تنظیموں نے مشترکہ طور پر کیا اور تائیوان سے 7 ہزار سے زائد افراد  نے فورم میں شرکت کی ۔ فورم تائیوان کے نوجوانوں کے لئے 1،600 سے زیادہ  روز گار کے مواقع فراہم کرے گا ، اور تعاون کے معاہدوں کی ایک سیریز پر دستخط کیے جائیں گے ، جس میں دیہی احیا ء  ، سائنس اور ٹیکنالوجی ، تعلیم ، ثقافت اور دیگر شعبوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی یہ آبنائے  تائیوان کے دونوں کناروں کے  انضمام اور ترقیاتی منصوبوں کی ایک سیریز کو بھی فروغ دے گا۔