چین اور نیوزی لینڈ کے وزرائے اعظم کا فونٹیرا گروپ کے صدر دفتر کا دورہ

2024/06/15 19:26:16
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 15 جون کو  چینی  وزیر اعظم لی چھیانگ اور نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹو فرکلارکسن  نے آکلینڈ میں فونٹیرا گروپ کے صدر دفتر کا دورہ کیا۔ 

لی چھیانگ نے کہا کہ فونٹیرا گروپ 40 سال سے زائد عرصے سے چین سے گہری وابستگی رکھتا ہے اور چین میں اپنے کاروبار کو وسعت دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، جو چین اور  نیوزی لینڈ کے درمیان باہمی فائدہ مند تعاون کی واضح علامت ہے۔ چین کی مارکیٹ کی طلب کی صلاحیت بہت زیادہ ہے ، اور دونوں ممالک کے مابین سبز ترقی اور دیگر شعبوں میں تعاون کے لئے وسیع گنجائش موجود ہے۔ انہوں نےکہا کہ چین  نیوزی لینڈ کے  کاروباری اداروں   کو مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے خوش آمدید کہتا ہے۔ چین غیر متزلزل طور پر اعلی سطح کے کھلے پن کو وسعت دے گا، ایک بہترین  کاروباری ماحول پیدا کرنا جاری رکھے گا، اور چین میں بہتر اور زیادہ سے زیادہ ترقی حاصل کرنے کے لئے غیر ملکی  کاروباری اداروں کی مدد کرے گا.

 دونوں وزرائے اعظم نے نیوزی لینڈ ایگریکلچرل ٹیکنالوجی نمائش  کا بھی دورہ کیا۔ لی چھیانگ نے کہا کہ زراعت ہمیشہ چین اور  نیوزی لینڈ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کا ایک فعال شعبہ رہا ہے۔ امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان زرعی تعاون کی سطح بڑھانے کے لیے گزشتہ سال دستخط کیے گئے اسٹریٹجک منصوبے پر عمل درآمد کیا جائے گا، دونوں ممالک زرعی مصنوعات میں فعال طور پر تجارت کریں گے، زرعی ٹیکنالوجی کے تبادلوں کو مضبوط بنائیں گے اور تعاون کے مزید نتائج حاصل کریں گے۔