چینی قوم کے مشترکہ گھر کا مضبوطی سے تحفظ کریں

2024/06/16 17:13:42
شیئر:

15 جون کو ، 16 واں آبنائے فورم صوبہ فوجیان کے شہر شیامین میں منعقد ہوا۔ "افرادی تبادلوں کو وسعت دینا اور مربوط ترقی کو گہرا کرنا" کے موضوع پر منعقدہ فورم آبنائے تائیوان  میں موجودہ پیچیدہ اور سنگین صورتحال کے تناظر میں استحکام کی طاقت پیدا کرے گا. اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آبنائے تائیوان کی صورتحال کیسے تبدیل ہوتی ہے ، مین لینڈ ، ہمیشہ کی طرح ، تائیوان کے ہم وطنوں کے لیے احترام ، دیکھ بھال اور مفادات لائے گی ، آبنائے  تائیوان کے دونوں کناروں کے اقتصادی اور ثقافتی تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینا جاری رکھے گی تاکہ انضمام اور ترقی کے راستے کو فروغ د یا جائے۔

 آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے ہم وطن ایک ہی خاندان  کے فرد ہیں  اور انہیں متواتر آنے جانے کا سلسلہ برقرار رکھنا چاہئے اور اپنے رشتہ داروں کے قریب آنا چاہئے. تاہم، ڈی پی پی حکام نے آبنائے  تائیوان کے دونوں اطراف میں  تبادلوں اور تعاون کو روکنے اور محدود کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی ہے  جو  آبنائے تائیوان اور خطے میں امن اور استحکام کے تخریب کار بن گئے ہیں،  اور   آخر میں تائیوان کے ہم وطنوں کے لئے صرف سنگین تباہی کا موجب ہوں گے . قومی وحدت عظیم نشاۃ الثانیہ  کی جانب بڑھنے کی راہ پر  چینی قوم کے لئے ایک تاریخی تقاضہ ہے۔ ہمارے پاس "تائیوان کی  علیحدگی"  کے کسی بھی علیحدگی پسند منصوبے کو ناکام بنانے اور چینی قوم کے مشترکہ وطن کی حفاظت کرنے کی پختہ خواہش، مکمل اعتماد اور مضبوط صلاحیت ہے۔

 ایک مضبوط اور متحد ملک ہمیشہ چین کے تمام بیٹوں اور بیٹیوں بشمول تائیوان کے ہم وطنوں اور آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے ہم وطنوں کا مقدر رہا ہے جو اپنے وطن میں امن و سکون اور اپنے خاندانوں میں ہم آہنگی کی امید رکھتے ہیں۔