غزہ کی پٹی میں 50 ہزار سے زائد بچوں کو شدید غذائی قلت کے باعث علاج کی اشد ضرورت ہے، اقوام متحدہ

2024/06/16 16:52:27
شیئر:

فلسطین اسرائیل تنازع  کے موجودہ دور کے آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی میں انسانی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ مشرق قریب میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی نے 15  جون کو   کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 50 ہزار سے زائد بچوں کو شدید غذائی قلت کی وجہ سے فوری علاج کی ضرورت ہے۔

 تنظیم نے متنبہ کیا ہے کہ انسانی امداد کے لیے غزہ کی پٹی تک رسائی پر اسرائیل کی پابندیوں کی وجہ سے غزہ کے عوام کو شدید بھوک کا سامنا ہے۔ یونیسیف نے بھی کہا ہے کہ اسرائیل کی ذمہ داری ہے کہ وہ غزہ کی پٹی تک امداد کی رسائی اور اس کی تقسیم میں درپیش مشکلات کو دور کرے۔