چین کی امریکہ کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعے غلط معلومات پھیلانے کی سختی سے مخالفت

2024/06/17 16:44:43
شیئر:

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان  لین جیئن سے 17 تاریخ  کو یومیہ پریس کانفرنس میں پوچھا گیا کہ  امریکی محکمہ دفاع نے وبائی صورتحال کے دوران چین کے خلاف ایک خفیہ آن لائن پروپیگنڈا مہم شروع کی، جعلی اکاؤنٹس  کے ذریعے چینی ویکسین کی حفاظت اور تاثیر کو بدنام  کیا ۔  اس کارروائِی میں شامل ایک سینئر امریکی فوجی عہدیدار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ "ہم شراکت دار ممالک کے ساتھ ویکسین اشتراک کا کام اچھا نہیں کر رہے  تھے ، لہذا ہم صرف ایک چیز کر سکتے تھے کہ چین کی ویکسین کو بدنام کیا جائے۔ اس حوالے سے  ترجمان  لین جیئن نے کہا کہ حقائق نے بار بار ثابت کیا ہے کہ امریکہ  نے ہمیشہ غلط معلومات پھیلانے، رائے عامہ کے ماحول میں زہر گھولنے اور دوسرے ممالک کی ساکھ کو خراب کرنے کے لیے سوشل میڈیا میں ہیرا پھیری سے ایسا کیا ہے۔ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ  سادہ الفاظ  میں کہا جائے تو اگر امریکہ کسی ملک کو روکنا اور اسے دبانا چاہتا ہے تو وہ سچائی کو نظر انداز  کر کے  آپ کو بدنام کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔ اس کی عکاسی نہ صرف چینی ویکسین کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے کی مہم سے ہوتی ہے بلکہ مقبول بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو بدنام کرنے اور چین کی نئی توانائی گاڑیوں کی حد سے زیادہ صلاحیت کے بارے میں افواہیں پھیلانے سے بھی ہوتی ہے۔  ہم امید کرتے ہیں کہ امریکہ اپنی ذہنیت کو درست کرے گا، ایک بڑے ملک کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھائے گا اور دوسرے ممالک کے خلاف غلط معلومات پھیلانا بند کرے گا۔