⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠چائنا کوسٹ گارڈ نے فلپائنی جہازوں کے خلاف جائز کنٹرول اقدامات اپنائے ہیں، چینی وزارت خارجہ

2024/06/17 18:51:52
شیئر:

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے 17 تاریخ کو یومیہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ اسی روز فلپائن کا ایک سپلائی جہاز اور دو اسپیڈ بوٹس چینی حکومت کی اجازت کے بغیر چین کے نانشا جزائر میں رن آئی ریف سے ملحقہ پانیوں میں داخل ہوئے، جس کا مقصد غیر قانونی طور پر رین آئی ریف کے ساحل پر موجود جنگی جہاز کو تعمیراتی سامان سمیت دیگر سامان پہنچانا تھا۔ اس سرگرمی کے دوران فلپائن کا ٹرانسپورٹ سپلائی جہاز خطرناک حد تک پہنچ گیا اور دانستہ معمول کی نیویگیشن میں فعال چینی جہاز سے ٹکرا گیا۔

چائنا کوسٹ گارڈ نے قانون کے مطابق فلپائن کے جہازوں کے خلاف ضروری کنٹرول اقدامات کیے ہیں ، اور سائٹ پر آپریشن پیشہ ورانہ ، محدود ، معقول اور قانونی ہے۔

چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان گان یو نے ایک بار پھر فلپائن پر زور دیا کہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی بے معنیٰ ہے، اور یہ کہ چائنا کوسٹ گارڈ مکمل طور پر چوکس ہے اور قومی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے تیار ہے۔