"یورپی کپ" میں چینی کاروباری اداروں کی واضح نمائندگی

2024/06/17 16:41:33
شیئر:

 

15 جون کو "یورپی کپ" دوبارہ شروع ہوا اور دنیا بھر کے شائقین کی نظریں جرمنی پر مرکوز ہوگئیں۔ وبا کے بعد کے دور میں پہلے بین الاقوامی ٹاپ فٹ بال ایونٹ کی حیثیت سے ، چین اس یورپی کپ کے 13 ٹاپ اسپانسرز میں سے پانچ پر قابض ہے ، جو ایک بار پھر یورپی کپ اسپانسرز کا سب سے بڑا برآمد کنندہ بن گیا ہے۔

یاد رہے کہ 2016 سے پہلے، ٹاپ بین الاقوامی ایونٹس غیر ملکی برانڈز کی دنیا کہلاتے تھے، اور کوکا کولا، میکڈونلڈز اور ماسٹر کارڈ تقریباً ہر بار اسپانسرز کی فہرست میں نظر آتے تھے. یورپی کپ کے میدان پر ، چینی برانڈز کو "صفر" سے "ایک" تک جانے میں 56 سال لگے ، اور ہائی سینس 2016 میں یورپی کپ کو اسپانسر کرنے والی پہلی چینی کمپنی بن گئی۔ اگلے آٹھ سالوں میں ، ویوو ، بی وائی ڈی ، علی پے اور علی ایکسپریس  کی شرکت اور  ہائی سینس کے ساتھ مل کر 2024 کے "یورپی کپ" میں  " فائیو چائنا ٹائیگرز" کا گروپ تشکیل دینے سے ، چینی برانڈز نے یورپی کپ میں "ون " سے " نمبر ون" تک کا سفر کامیابی سے طے کر لیا۔ یہ جہاں چین کی معاشی کامیابی، صنعتی اپ گریڈنگ اور انٹرپرائز کی ترقی کا فطری نتیجہ ہے وہاں چینی کاروباری اداروں کی طاقت کا بہترین مظاہرہ بھی ہے.

دنیا کے ٹاپ اسپورٹس ایونٹس کی اسپانسرشپ  عالمی اقتصادی ترقی کا مشاہدہ کرنے کے لئے ایک موقع ہے، اور یہ چین کے صنعتی تبدیلی کے رجحان اور بیرون ملک جانے والے کاروباری اداروں کی ترتیب  کا عکاس بھی ہے. سنہ 2001 میں ڈبلیو ٹی او  میں شمولیت کے بعد سے چین کے  کاروباری اداروں میں بیرون ملک جانے کی لہر شروع ہوئی ۔ جب چینی کاروباری ادارے فعال طور پر عالمی سطح پر جاتے ہیں تو ، یہ نہ صرف کاروبار میں باہمی فوائد  لاتے ہیں بلکہ ثقافتی تبادلہ اور انضمام بھی لاتے ہیں۔موجودہ  یورپی کپ کے پانچ چینی اسپانسرز کا تعلق مختلف صنعتوں سے ہے، جو اسمارٹ ہوم اپلائنسز، نئی توانائی کی گاڑیاں، اسمارٹ فونز، سرحد پار ای کامرس، پیمنٹ ٹیکنالوجی سمیت  چین کی بیرونی تجارت کی نئی قوتوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔

اپنی بہترین ٹیکنالوجی کے ساتھ ہائی سینس موجودہ یورپی کپ کے وی اے آر (ویڈیو اسسٹنٹ ریفری) ڈسپلے کا آفیشل پارٹنر بن گیا ہے۔ پہلی بار ، بی وائی ڈی نے سرکاری کار کے طور پر ایونٹ کے لئے سبز سفری خدمات فراہم کرنے کے لئے یورپی کپ کے ساتھ ہاتھ ملایا ، جس سے چین کی "سبز اور کم کاربن" نئی توانائی کی مصنوعات کے بارے میں عالمی تفہیم مزید گہری ہوئی ہے۔ ویوو  سالوں سے بیرون ملک گہرے اشتراک  میں مصروف عمل رہا ہے اور  پہلے ہی دو یورپی کپ اسپانسر کر چکا ہے، جس نے اپنی ٹیکنالوجی اور طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے صارفین کے اعتماد  میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ علی بابا گروپ کے علی پے اور علی ایکسپریس جدید زندگی کو تبدیل کرنے کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کے وسیع امکانات کو ظاہر کرتے ہیں۔ یورپی کپ  2024 "ٹاپ اسکورر" ٹرافی کے ڈیزائن میں ، آنٹ گروپ نے ایک بار پھر خصوصی اسپانسرشپ کا اعزاز حاصل کیا۔ اس کے ڈیزائن کا تصور دنیا کی متنوع ثقافتوں کے انضمام اور باہمی روابط کو فروغ دینا ہے ، اور ٹرافی کو  2،000 سال سے زائد قدیم چینی چھوٹے سیل  والی تحریروں کے ساتھ فٹ بال کھلاڑیوں کے شوٹنگ ایکشن کو   ضم کرکے ڈیزائن کیا گیا ہے ، جس سے چینی ثقافت کے معنیٰ اور بصری خوبصورتی کا اظہار ہوتا ہے۔

موجودہ یورپی کپ کی اسپانسر شپ کی فہرست نہ صرف چین کی صنعتی اپ گریڈیشن اور ترقی دکھاتی ہے ، بلکہ چینی کاروباری اداروں کے لئے ابھرتی ہوئی مارکیٹوں سے ترقی یافتہ مارکیٹوں میں منتقل ہونے کے لئے ایک نیا فٹ نوٹ بھی ہے۔ یورپی کپ نہ صرف فٹ بال کا ایک بڑا ایونٹ ہے، بلکہ چینی ٹیکنالوجی انٹرپرائزز کی گلوبلائزیشن کی حکمت عملی کا ایک مرکوز مظاہرہ بھی ہے. چینی ادارے مزید ہائی ٹیک سروس اور مصنوعات فراہم کر رہے ہیں، زیادہ کھلے رویے کے ساتھ تعاون میں حصہ لے رہے ہیں اور عالمی مارکیٹ مسابقت کے نئے دور میں ابھر رہے ہیں. اس سے قبل دنیا کے بڑے ایونٹس کی پے منٹ اسپانسرشپ کی فہرست  میں کئی دہائیوں تک ماسٹر کارڈ اور ویزا کا نام نظر آ رہا تھا۔ نومبر 2018 میں ، آنٹ گروپ کے ماتحت ادارے علی پے نے یوئیفا کے ساتھ آٹھ سالہ عالمی شراکت داری پر اتفاق کیا  اور عالمی ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کرنے ، عام صارفین ، چھوٹی اور  متوسط کمپنیوں اور کاروباری اداروں کے لئے ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے اور عالمی سرحد پار سیاحت اور تجارت میں حصہ لینے کے تناظر میں علی پے + ، ورلڈ فرسٹ اور انٹوم جیسی عالمی مصنوعات کو بتدریج لانچ کیا گیاہے۔ پرجوش یورپی کپ میں  چینی کاروباری ادارے اپنی صلاحیت پر انحصارکرتے ہوئے نہ صرف دنیا کو گلے لگانے کے لئے جوش و خروش ظاہر   کرتے ہیں ، بلکہ رنگین چینی ثقافت کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔

کھلاپن، تبادلہ اور باہمی سیکھنا انسانی تہذیب کی ترقی کے لئے اہم قوت محرکہ ہیں اور دنیا کی خوشحالی و ترقی کا واحد راستہ ہیں۔ اسی اہم تصور کی  موجودہ یورپی چیمپیئن شپ میں  عکاسی کی جا رہی  ہے۔ زیادہ سے زیادہ چینی عناصر یورپی کپ کے میدان کے اندر اور باہر نمودار ہوتے ہیں، جو عالمی سطح پر چینی مینوفیکچرنگ اور چینی برانڈز کی مسابقت اور اثر و رسوخ کو اجاگر کرتے ہیں، دنیا کی توجہ اور احترام حاصل کرتے ہیں، عالمی  منظرنامے پر چین کی مادی اور روحانی ثقافت دونوں کی تکمیل کی عکاسی کرتے ہیں، اور بین الاقوامی تعاون کو گہرا کرنے کے لئے مضبوط  قوت فراہم کرتے ہیں. "چینی عناصر" کے پیچھے چین کے اعلیٰ معیار کا کھلا پن اور اقتصادی ترقی کو اپ گریڈ کرنا ہے۔ یورپی کپ کے ذریعے، بین الاقوامی برادری نے میڈ ان چائنا اور چینی ٹیکنالوجی کی ترقی اور برتریوں کے حوالے سے جانا ہے، اور انسانیت کے  ہم نصیب معاشرے  کے حقیقی معنیٰ کو بھی سمجھا ہے.