شی جن پھنگ کا ہوانگپو ملٹری اکیڈمی کی صد سالہ سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام

2024/06/17 19:08:45
شیئر:


ہوانگپو ملٹری اکیڈمی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ اور ہوانگپو ملٹری اکیڈمی ایلومنی ایسوسی ایشن کے قیام کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری،  صدر مملکت  اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے مرکزی کمیٹی کی جانب سے ہوانگپو ملٹری اکیڈمی ایلومنی ایسوسی ایشن کو مبارکباد کا خط بھیجا اور ہوانگپو کے طلباء اور اندرون و بیرون ملک ان کے رشتہ داروں کو دلی مبارکباد پیش کی۔

اپنے تہنیتی خط میں شی جن پھنگ نے کہا کہ ہوانگپو  ملٹری اکیڈمی   گومن ڈانگ پارٹی  اور کمیونسٹ پارٹی  آف چائنا کے درمیان اولین تعاون کا نتیجہ ہے اور یہ انقلابی فوج کے افسران  کو تربیت دینے والا چین کا پہلا اسکول ہے۔ اپنے قیام کے بعد سے ، ہوانگپو  ملٹری اکیڈمی کی ایلومنی ایسوسی ایشن نے ہمیشہ " ہوانگپو جذبے کو آگے بڑھانے ، طلباء کے جذبات کی ترجمانی کرنے ، مادر وطن کی وحدت کو فروغ دینے اور چینی قوم کی نشاۃ الثانیہ کے لیے جدوجہد کے مقصد پر عمل کیا ہے ، پارٹی اور ملک کی مجموعی ترقی کی خدمت کی ہے ، اور آبنائے  تائوان کے دونوں کناروں کے درمیان  تبادلوں اور تعاون کو بڑھانے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔  "تائیوان کی علیحدگی " جیسے عوامل کی مخالفت کی ہے اور مادر وطن  کی وحدت  کو فروغ دیا ہے۔

شی جن پھنگ نے زور دے کر کہا کہ نئے سفر میں ہوانگپو ملٹری اکیڈمی ایلومنی ایسوسی ایشن کو ایسوسی ایشن کے قیام کے مقصد اور سیاسی مشن کو ذہن میں رکھنا چاہئے، "حب الوطنی اور انقلاب" کے ہوانگپو جذبے کو آگے بڑھانا جاری رکھنا چاہئے، "علیحدگی"جیسی سرگرمیوں کی سختی سے مخالفت کرنی چاہئے اور  وحدت  کو فروغ دینا چاہئے، اور پورے دل سے چینی خواب کی تکمیل کے لئے وسیع ہم آہنگی پیدا کرنی چاہئے،  اور ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی احیاء کے عظیم مقصد میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔

ہوانگپو ملٹری اکیڈمی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ اور ہوانگپو ملٹری اکیڈمی ایلومنی ایسوسی ایشن کے قیام کی 40 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک سمپوزیم 17 جولائی کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔