فلپائنی بحری جہاز جان بوجھ کر اور خطرناک طریقے سے چینی عام نیویگیشن جہاز کے قریب آیا اور اس کی ذمہ داری پوری طرح فلپائن پر عائد ہوتی ہے، چائنا کوسٹ گارڈ

2024/06/17 09:38:22
شیئر:


17 جون کو، ایک فلپائنی سپلائی جہاز چین کے نانشا جزائر میں رن آئی ریف سے متصل پانیوں میں گھس آیا، چینی کوسٹ گارڈ نے قانون کے مطابق فلپائنی جہاز کے خلاف کارروائی کی۔اسی صبح 5:59 پر، فلپائنی سپلائی جہاز نے چین کی جانب سے بار باردئیے جانے والے انتباہات کو نظر انداز کردیا، سمندر میں تصادم کو ہوا دیتے ہوئے بین الاقوامی ضابطوں کی خلاف ورزی کی، اور جان بوجھ کر اور خطرناک طور پر غیر پیشہ ورانہ انداز میں چینی نارمل نیویگیشن جہاز  کے قریب آنے کی کوشش کی۔ جس کے نتیجے میں دونوں آپس میں ٹکڑا گئے ۔اس تصادم کی مکمل ذمہ داری فلپائن پر عائد ہوتی ہے۔