چین کی جانب سے فلپائن کے یکطرفہ اقدامات کی مخالفت

2024/06/17 16:34:06
شیئر:

سترہ تاریخ  کو چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں فلپائن کی جانب سے بحیرہ جنوبی چین میں کانٹی نینٹل شیلف کی حدود سے متعلق کمیشن کو دی گئی درخواست کے حوالے سے پوچھا گیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے کہا کہ چین نے متعلقہ پیش رفت کا نوٹس لیا ہے اور مخصوص معلومات حاصل کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ چین اور فلپائن کے درمیان بحیرہ جنوبی چین میں علاقائی مسائل اور سمندری حدود کی حد بندی کے تنازعات ہیں اور جنوبی چین میں کانٹی نینٹل شیلف پر فلپائن کا یکطرفہ بیان چین کے خودمختار حقوق اور دائرہ اختیار کی خلاف ورزی ہے، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، جس میں سمندر کے قانون سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کی خلاف ورزی اور بحیرہ جنوبی چین میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیے کی متعلقہ شقوں کی خلاف ورزی ہے۔