یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں بحری جہازوں پر حملے

2024/06/17 10:25:23
شیئر:


مقامی وقت کے مطابق 16 تارتخ کی شام یمن کی حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ ساری نے ایک بیان میں کہا کہ حوثیوں نے تین حملے کیے ہیں۔ پہلا حملہ بحیرہ احمر کے اوپر ایک امریکی ڈسٹرائیر جہاز پر میزائل حملہ تھا۔ دوسری بار بحیرہ احمر میں مال بردار جہاز "کیپٹن پیرس" پر میزائل حملہ ہوا۔ تیسرا حملہ بحیرہ عرب میں مال بردار جہاز "ہیپی کونڈور" پر ڈرون کے ذریعے کیا گیا۔

 یحییٰ نے یہ بھی کہا کہ حوثی فلسطینی عوام کی حمایت میں متعلقہ فوجی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ حوثی اس وقت تک اپنی فوجی کارروائیاں بند نہیں کریں گے جب تک فلسطین کے خلاف جارحیت ختم نہیں ہو جاتی اور فلسطینی عوام کے خلاف ناکہ بندی ختم نہیں ہو جاتی۔