صحرازدگی کی روک تھام ایک بڑے ملک کے طور پر چین کی ذمہ داری اور شراکت کو ظاہر کرتی ہے

2024/06/18 16:36:51
شیئر:

 

17 جون صحرا زدگی اور خشک سالی سے نمٹنے کا 30 واں عالمی دن ہے اور صحرازدگی سے نمٹنے کے لئے اقوام متحدہ کے کنونشن کو اپنانے کی 30 ویں سالگرہ ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے صحرائی رقبے، سب سے زیادہ متاثرہ افراد اور دنیا میں ریتلے سنگین خطرات والے ممالک میں سے ایک کی حیثیت سے، چین نے حیاتیاتی تہذیب کے حوالے سے  شی جن پھنگ کے نظریات کی رہنمائی میں صحرا زدگی کی جامع روک تھام اور کنٹرول اور "تھری نارتھز" جیسے اہم ماحولیاتی منصوبوں کی تعمیر میں ٹھوس پیش رفت کی ہے اور  اہم شعبوں میں "سبز رقبے کی  توسیع اور  ریت  کے پیچھے ہٹنے" میں تاریخی تبدیلی حاصل کی ہے۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ نئے دور کے بعد سے ، چین کے "تھری نارتھز" منصوبے میں شامل علاقوں میں  480 ملین  مو کی شجرکاری مکمل کی گئی ، 1.28 بلین مو  رقبے کے خستہ حال  سبزہ زاروں کو بہتر  کیا گیا ، جنگلات کی شرح کو 1978 میں 5.05فیصد سے  13.84فیصد تک بڑھایا گیا  ، 500 ملین مو کی  ریتلی زمینوں  کو بحال کیا گیا ، اور قابل بحالی ویران اراضی کے 53فیصد  کا مؤثر طریقے سے انتظام کیا گیا ہے۔ ریتلے علاقے کے حیاتیاتی نظام میں مسلسل بہتری آئی ہے ، اور شیلٹر بیلٹ نیٹ ورک نے مؤثر طریقے سے 450 ملین  مو کھیتوں کی حفاظت کی ہے۔ گزشتہ 30 سالوں میں اسی عرصے میں اوسطاً 12.5 مرتبہ کے مقابلے میں ، شمالی چین میں موسم بہار میں  ریتلے طوفانوں کی اوسط تعداد 9.2  رہی ہے ، جس سے فریکوئنسی اور شدت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

سیہانبا میں چین نےدنیا کا سب سے بڑا مصنوعی  جنگلات اگایا ہے۔ سیہانبا ، جو "زرد  ریت سے ڈھکا " ہوا کہلاتا تھا ، اب  یہاں کی جنگلات  کی شرح 82فیصد ہے اور ہر سال 15.59 بلین یوآن کی ماحولیاتی خدمات فراہم کرتا ہے ، جس سے بیجنگ – تھیان جن – صوبہ حہ بے کے لئے ایک مضبوط "سبز دیوار چین " تعمیر ہوئی ہے۔

مو اوسو میں، چین نے دنیا کی سب سے بڑی حیاتیاتی تبدیلی حاصل کی ہے. 42،200 مربع کلومیٹر کے رقبے کے ساتھ ، مواوسو صحرا اب غائب ہونے والا ہے ، اور ریتلی زمین کے کنٹرول کی شرح 80فیصد سے زیادہ ہے ، اور جنگلات  کی شرح 30فیصد ہے ، جس سے حیاتیاتی تبدیلی حاصل ہوئی  ہے۔

کھوبوچھی میں چین نے "حیاتیات کے ذریعےحیاتیات  کا انتظام" کی سوچ  اور سائنسی اور تکنیکی ریگستانی کنٹرول ٹیکنالوجی سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے صحرائے کھوبو چھی  میں ریت کے ٹیلوں کی اوسط اونچائی میں 60 فیصد سے زیادہ کمی کی ہے اور پودوں کی کوریج کو 3 فیصد  کے کم تر معیار  سے 65 فیصد تک بڑھا دیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ چین نے صحرازدگی کی حکمرانی اور سماجی اقتصادی ترقی کو مربوط کرکے صحرائی علاقوں میں روشنی، گرمی، انواع، زمین سمیت دیگر وسائل کی برتریوں سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے روایتی چینی ادویات،  پھل اور صحرائی سیاحت جیسی صنعتوں کو معتدل انداز میں فروغ دیا ہے اور صحرائی علاقے کے لوگوں کو امیر اور خوشحال بننے کے عمل میں ریگستان پر قابو پانے کی ترغیب دی ہے۔چین کے قومی محکمہ جنگلات اور سبزہ زار کے اعداد و شمار کے مطابق، چین کے ریتلے علاقوں میں سالانہ 48 ملین ٹن خشک اور تازہ پھل پیدا ہوتے ہیں، جو ملک کی مجموعی پیداوار کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ بنتا  ہے اور  120 بلین یوآن کی سالانہ پیداوار ی مالیت کے ساتھ، تقریباً 15 ملین افراد کو غربت سے مستقل طور پر باہر نکالا گیا ہے، اور اہم علاقوں میں جنگلاتی پھلوں کی آمدنی کسانوں کی خالص آمدنی کا 50 فیصد سے زیادہ ہے.

حالیہ برسوں میں صحرازدگی  ایک بڑا عالمی ماحولیاتی مسئلہ بن گیا ہے جو انسانوں کی بقا اور ترقی کو متاثر کرتا ہے. اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کی تقریباً 40 فیصد زمین ویران اور خستہ حال ہو رہی ہے جس سے دنیا کی 50 فیصد آبادی براہ راست متاثر ہو رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے کنونشن برائے انسداد صحرازدگی کے دستخط کنندہ کی حیثیت سے چین نے زمینوں کے انحطاط میں صفر اضافہ، صحرائی زمینوں اور ریتلی زمینوں کے رقبے کو کم کرنے میں دنیا میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے اور "تھری نارتھز" منصوبے کے کامیاب عمل نے صحرازدگی کی روک تھام اور کنٹرول کے لئے ایک معیار قائم کیا ہے، اور عالمی ماحولیاتی حکمرانی میں چین کاحل پیش کیا۔ چین میں جنگلات کی کوریج کی شرح اور جنگلات کے ذخیرے نے لگاتار 40 سالوں سے "دوہری ترقی" برقرار رکھی ہے ، اور یہ جنگلاتی وسائل میں سب سے بڑا اضافہ اور دنیا میں مصنوعی شجرکاری کا سب سے بڑا علاقہ ہے ، جو دنیا کے نئے سبز علاقے کا ایک چوتھائی حصہ ہے۔

نئے دور میں صحرا زدگی کی روک تھام اور کنٹرول میں چین کے بین الاقوامی تعاون نے مزید پیش رفت کی ہے. چین نے اقوام متحدہ کے کنونشن برائے انسداد صحرازدگی کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو ایمانداری سے نبھایا ہے، بیلٹ اینڈ روڈ جوائنٹ ایکشن انیشی ایٹو برائے انسداد صحرازدگی جاری کیا ہے، کنونشن کے فریقوں کی 13 ویں کانفرنس سمیت دیگر سرگرمیوں کا کامیابی سے  اہتمام کیا ہے، صحرا کی روک تھام اور کنٹرول کے عالمی عمل کو فروغ دینے کی ہر ممکن کوشش کی ہے، اور صحرازدگی کی روک تھام اور کنٹرول میں چین کے تجربے کو دنیا کے ساتھ غیر مشروط طور پر شیئر کیا ہے۔ صحرازدگی کی روک تھام اور کنٹرول میں عملی تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں ، چین اور یو این سی سی ڈی سیکریٹریٹ نے مشترکہ طور پر "انٹرنیشنل ٹریننگ سینٹر فار ڈیزرٹیفکیشن کنٹرول" اور "انٹرنیشنل نالج مینجمنٹ سینٹر فار ڈیزرٹیفکیشن کنٹرول" قائم کیا ہے۔ منگولیا، وسطی ایشیا، افریقہ سمیت دیگر ممالک اور علاقوں میں ریگستانی کنٹرول کے  ماڈل  اڈے قائم کیے گئے ہیں۔ کھوبوچھی انٹرنیشنل ڈیزرٹ فورم کے نو سیشنز کا انعقاد کیا گیا ہے جس کا مقصد دنیا کے ساتھ صحرا زدگی کی روک تھام اور کنٹرول کی ٹیکنالوجیز اور تجربات کو مقبول عام بنانا ہے۔ چین افریقہ تعاون فورم (ایف او سی اے سی) اور چین عرب ریاستوں کے تعاون فورم (ایف او سی اے سی)  کے ذریعے، چین نے "افریقہ کی عظیم سبز دیوار" اور "گرین مڈل ایسٹ" انیشی ایٹوز کے ساتھ فعال طور پر اتحاد کیا ہے۔ گزشتہ سال نہ صرف خشک سالی، صحرا زدگی اور زمین کے انحطاط پر چین عرب انٹرنیشنل ریسرچ سینٹر قائم کیا گیا  بلکہ تعاون کے منصوبوں کی پہلی کھیپ کا آغاز بھی کیا گیا ہے۔

صحرازدگی کی عالمی  روک تھام اور کنٹرول کے شعبے میں ، چین ایک پیروکار سے ایک اہم پروموٹر اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر میں ایک اسٹریٹجک رہنما بن گیا ہے۔ صحرا زدگی کی  روک تھام اور کنٹرول کے عمل کی بنیاد پر ، چین نے دنیا  میں عالمی حکمرانی کے تصور اور "حیاتیاتی تہذیب اور بنی نوع انسان کے  ہم نصیب معاشرے کی تعمیر" کے تحت ایک بڑے ملک کی ذمہ داری کا واضح مظاہرہ کیا ہے۔ چین خشک سالی اور صحرازدگی کی روک تھام اور کنٹرول میں اپنے تجربے کو تمام فریقوں کے ساتھ شیئر کرتا ہے ، اور مشترکہ طور پر انسانیت اور فطرت کی ہم آہنگی پر مبنی  ایک خوبصورت وطن کی تعمیر کرتا ہے ۔ چین کی کوششیں دنیا کو ایک صاف ستھری اور زیادہ خوبصورت دنیا کی جانب لے جانے میں تیزی لا رہی ہیں۔صحرازدگی کے کنٹرول میں چین اور عالمی برادری کے درمیان تعاون کی بدولت  زیادہ سے زیادہ ممالک کے افق پر سبز پٹی  نظر آ رہی  ہے۔