پندرہواں سمر ڈیووس فورم 25 سے 27 جون تک دالیان میں منعقد ہوگا

2024/06/18 15:00:04
شیئر:

15واں سمر ڈیووس فورم 25 سے 27 جون تک  چین کے شہر  دالیان میں منعقد ہوگا۔ 18 تاریخ کو فورم کے منتظیمن نے ڈیووس فورم کے پیمانے اور موضوعات کو متعارف کرانے کے لئے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔

رواں سال کے سالانہ اجلاس کا موضوع "مستقبل کی ترقی کے لئے نئی سرحدیں" ہے۔ کانفرنس کے پیمانے، سیشنز کی تعداد اور مہمانوں کی تعداد ایک نئی بلندی پر پہنچ  پہنچ جائے گی . ورلڈ اکنامک فورم گریٹر چائنا کے چیئرمین چھن لیمنگ نے کہا کہ رواں سال کے سالانہ اجلاس میں تقریباً 200 سرگرمیوں کا خاکہ تشکیل دیا  گیا ہے، تقریباً 50 اجلاسوں کی ویب کاسٹ کی گئی ہے اور اب تک 80 سے زائد ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری، سیاسی، تعلیمی اداروں، سماجی تنظیموں اور بین الاقوامی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 1600 سے زائد مہمانوں نے کانفرنس میں شرکت کے لیے اندراج کرایا ہے۔