شی جن پھنگ کی سیلاب کی روک تھام اور خشک سالی پر قابو پانے کے حوالے سے اہم ہدایات

2024/06/18 17:11:24
شیئر:

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری،  صدر مملکت  اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے سیلاب کی روک تھام اور خشک سالی پر قابو پانے کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ 

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ حال ہی میں جنوبی چین  میں کئی مقامات پر موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، گوانگ ڈونگ، فوجیان اور دیگر  صوبوں میں سیلاب اور ارضیاتی آفات رونما ہوئی ہیں جس سے جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں اور شمال کے کچھ علاقوں میں خشک سالی اور جنوب میں سیلاب کا اندیشہ ہے۔

 شی جن پھنگ نے زور دیا کہ  آفت سے نمٹنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے، لاپتہ اور پھنسے ہوئے لوگوں کی تلاش اور انہیں بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے، متاثرہ لوگوں کی مناسب طریقے سے آباد کاری کی جائے، پیداوار اور زندگی کے معمول کے نظم و نسق کو یقینی بنایا جائے اور آفات کے نقصانات کو کم سے کم کیا جائے۔