گزشتہ دس سالوں میں چین میں پانی کی فراہمی کی صلاحیت میں تقریباً 200 ارب مکعب میٹر کا اضافہ

2024/06/18 11:04:09
شیئر:

چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے اٹھارہ تاریخ کو "اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینا" کے موضوع پر پریس کانفرنسوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا ، جس میں آبی وسائل کی وزارت کے متعلقہ انچارج نے متعارف کرایا کہ چین نے سیلاب اور خشک سالی کی آفات کی روک تھام اور پانی کے تحفظ اور بھرپور استعمال میں اپنی صلاحیتوں کو مسلسل بہتر بنایا ہے ، سیلاب کنٹرول  ، پانی کی فراہمی  ، غذائی اور ماحولیاتی تحفظ کو مؤثر طریقے سے یقینی بنایا ہے۔

اطلاع کے مطابق  گزشتہ 10 سالوں میں ، چین کا جی ڈی پی تقریبا دوگنا ہوگیا ہے ،جبکہ  پانی کی کھپت کی کل مقدار  میں  صفر نمو  رہی  ، جو مجموعی طور پر  610 بلین کیوبک میٹر کے ارد گرد رہا ہے ۔آبپاشی کے رقبے اور اناج کی پیداوار میں مسلسل اضافے  کی حالت میں  زرعی پانی کا استعمال مستحکم رہا ہے۔ ملک میں پانی کے منصوبوں کے لیے پانی کی فراہمی کی صلاحیت  میں  تقریباً 200 ارب مکعب میٹر  کا اضافہ ہوا۔

اس کے علاوہ  مدر ریور ریکوری ایکشن کے تحت  620،000 مربع کلومیٹر کے علاقے میں مٹی کے کٹاؤ پر قابو پانے کے لئے موئثر اقدامات اخیتار کئے گئے اور  اس کے ساتھ تحفظ ماحول میں بھی بہتری آئی ہے۔