لی چھیانگ کی آسٹریلیا کے گورنر جنرل، سینیٹ کے صدر اور ایوان نمائندگان کے اسپیکر سے ملاقات

2024/06/18 09:41:25
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 17 تاریخ کی  سہ پہر  چینی وزیر اعظم لی چھیانگ  نے کینبرا میں آسٹریلوی گورنر جنرل ڈیوڈ جان ہرلی سے ملاقات کی۔

 لی چھیانگ نے سب سے پہلے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے  مسٹر ہرلی کو نیک خواہشات پیش کیں۔ لی چھیانگ نے کہا کہ دونوں فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے چین اور آسٹریلیا کے تعلقات مستحکم ترقی کے صحیح راستے پر واپس آئے ہیں اور مسلسل بہتری کا مثبت رجحان ظاہر ہوا ہے۔ چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد، باہمی احترام، مساوی سلوک اور باہمی فائدہ مند تعاون کی پاسداری، موجودہ اچھی رفتار کو مزید مستحکم اور ترقی دینے اور علاقائی اور عالمی امن، استحکام، خوشحالی اور ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے لئے آسٹریلیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

 ہرلی نے کہا کہ آسٹریلیا اور چین کے درمیان وسیع تعاون اور متحرک دوطرفہ تعلقات ہیں۔ آسٹریلیا مختلف شعبوں میں بات چیت اور تعاون کو فروغ دینے اور آسٹریلیا چین جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی  مستحکم ترقی کو فروغ دینے کے لئے چین کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ 

اسی دن صبح لی چھیانگ نے کینبرا میں آسٹریلین فیڈرل پارلیمنٹ کےدونوں ایوانوں  کے اسپیکرز  سے بھی  ملاقات کی۔