چائنا چین یورپی یونین کے انسانی حقوق کے مکالمے میں اپنے موقف اور انسانی حقوق کے تصورات کی وضاحت کرتا ہے

2024/06/18 09:47:51
شیئر:

17 جون کو چین کے  معاون وزیر خارجہ میاؤ دیو نے بیجنگ میں یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس کے ایشیا پیسیفک ڈائریکٹوریٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پامپارونی سے ملاقات کی، جو چین-یورپی یونین انسانی حقوق کے ڈائیلاگ کے انعقاد کے لیے چین میں آئے  تھے۔

 میاؤ دیو  نے چین  کے انسانی حقوق کے تصورات اور کامیابیوں کا جامع طور پر تعارف کرایا، اس بات پر زور دیا کہ   کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  عوام کی خدمت کے بنیادی مقصد پر قائم ہے اور اس بات پر اصرار کرتی ہے کہ لوگوں کی خوشگوار زندگی سب سے بڑا انسانی حق ہے۔ یہ  ایک ایسے راستے پر گامزن رہی ہے جو زمانے کے رجحان کے مطابق ہے اور ملک کے قومی حالات کے لیے موزوں ہے، انسانی حقوق کی ترقی کے راستے نے انسانی حقوق کے لیے تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ چین عالمی انسانی حقوق کی حکمرانی میں سرگرم حصہ لیتا ہے، مکالمے اور تعاون کی وکالت کرتا ہے اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے مقصد کی صحت مند ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ 

یورپی فریق نے کہا کہ اس بات چیت سے چین کے بارے میں اس کی سمجھ میں اضافہ ہوا ہے اور وہ کثیرالجہتی انسانی حقوق کے کاموں میں چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔ 

16 جون کو  چین   کی وزارت خارجہ کے بین الاقوامی محکمہ کے ڈائریکٹر جنرل شین بو اور پامپارونی نے چھونگ چھنگ میں چین-یورپی یونین کے انسانی حقوق کے مذاکرات کی مشترکہ صدارت کی، اس مکالمے کے دوران چین نے چین کے انسانی حقوق کی ترقی کے راستے، تصورات اور کامیابیوں کے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالی۔