شی جن پھنگ کی صدارت میں سینٹرل ملٹری کمیشن کی پولیٹیکل ورک کانفرنس کا انعقاد

2024/06/19 18:38:44
شیئر:

سینٹرل ملٹری کمیشن کی پولیٹیکل ورک کانفرنس 17 سے 19 جون تک صوبہ شائنشی کے شہر یانآن میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری،  صدر مملکت  اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اجلاس میں شرکت کی اور  اہم تقریر کی۔ 

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ فوج کو پارٹی قیادت کی پاسداری، نئے عہد  میں   عسکری تعمیر کی حکمت عملی پر عمل درآمد،  عہد حاضر کے تقاضوں کے مطابق  فوج کے قیام کی صد سالہ  منصوبہ بندی  کی تکمیل  کے لئے  بھر پور کوشش کرنا ضروری ہے ، اور  فوج کے افسران اور سپاہیوں کو اعلیٰ معیار کی تربیت دی جائے گی تاکہ  ایک طاقتور  فوج کے لئے  مضبوط سیاسی ضمانت فراہم  کی جائے ۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ پوری فوج کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ مضبوط  فوج کی تعمیر کو فروغ دے ۔ 

 کانفرنس  میں نئے دور اور نئے سفر میں سیاسی اعتبار سے  فوجی تعمیر کے فروغ سے متعلق اہم امور پر تحقیق اور انتظامات کا تعین کیا گیا۔