چین مالویناس جزائر پر ارجنٹائن کی خودمختاری کے جائز دعوے کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے

2024/06/19 09:47:22
شیئر:

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گنگ شوانگ نے اٹھارہ تاریخ کو کہا کہ چین مالویناس جزائر پر ارجنٹائن کی خودمختاری کے جائز دعوے کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے اور ہمیشہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کے مطابق پرامن مذاکرات کے ذریعے ملکوں کے درمیان علاقائی تنازعات کے حل کی وکالت کرتا ہے۔

 گنگ شوانگ نے یہ تقریر اس وقت کی جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے ڈی کالونائزیشن مالویناس جزائر کے مسئلے کا جائزہ لے رہی تھی اور کہا کہ مالویناس جزائر کا مسئلہ بنیادی طور پر استعمار کی تاریخی میراث ہے۔ نوآبادیاتی دور ہمیشہ کے لیے ختم ہو گیا، لیکن استعمار کی وجہ سے پیدا ہونے والے بہت سے مسائل حل طلب ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ مالویناس جزائر کے معاملے پر چین کا موقف مستقل اور واضح ہے۔ چین نے برطانیہ پر زور دیا کہ وہ ارجنٹائن کی درخواست کا فعال طور پر جواب دے، جلد از جلد ارجنٹائن کے ساتھ بات چیت اور مذاکرات دوبارہ شروع کرے اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق پرامن، منصفانہ اور دیرپا حل تلاش کرے۔