2024 چین جاپان جنوبی کوریا سہ فریقی بین الاقوامی فورم کا سیئول میں انعقاد

2024/06/19 09:39:31
شیئر:

2024 چین- جاپان - جنوبی کوریا بین الاقوامی فورم برائے تعاون 18 تاریخ  کو جنوبی کوریا کے شہر سیئول میں منعقد ہوا۔ اس سال کے فورم کا موضوع "تعاون کی ادارہ سازی، تبادلوں کی توسیع: ایک زیادہ امید افزا مستقبل کی تعمیر" ہے۔ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے 300 سے زائد نمائندوں نے سائٹ پر شرکت کی اور سینکڑوں افراد نے آن لائن شرکت کی۔

 سہ فریقی تعاون سیکرٹریٹ کے سیکرٹری جنرل لی ہی سب نے کہا کہ پیچیدہ حالات اور عالمی مسائل سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے عمل میں تینوں ممالک نے مسلسل چیلنجز کو مواقع میں تبدیل کیا ہے اور علاقائی امن، استحکام کو برقرار رکھنے اور مشترکہ ترقی کے حصول کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم بننے کے لئے چین جاپان اور جنوبی کوریا کے تعاون کو فروغ دیا ہے۔ مستقبل کو دیکھتے ہوئے چین، جاپان اور جنوبی کوریا کا تعاون کھلے پن، شمولیت، باہمی احترام اور ہم آہنگی کے بقائے باہمی کے اصولوں پر کاربند رہے گا، زیادہ عملی تعاون کو فروغ دے گا اور تینوں ممالک اور خطے کے عوام کے فائدے کے احساس میں اضافہ کرے گا۔

 اس سال کے فورم میں دو ذیلی فورم ہیں۔ پہلے ذیلی فورم کا موضوع "ماضی کی تعمیر اور  مشترکہ مستقبل کی طرف دیکھنا" ہے۔دوسرے  ذیلی فورم کا موضوع "ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن: باہمی آگاہی کو بہتر بنانے کے طریقوں کی تلاش" ہے۔

 سہ فریقی بین الاقوامی تعاون فورم سہ فریقی تعاون سیکریٹریٹ کا سالانہ فلیگ شپ ایونٹ ہے، جس کا مقصد تینوں ممالک کی حکومتوں، ماہرین تعلیم، کاروباری اداروں اور میڈیا کے درمیان بات چیت کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ تینوں ممالک کے سیاسی تعلقات، اقتصادی تعاون اور سماجی و ثقافتی تبادلوں پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا جاسکے۔