جنوبی بحیرہ چین میں فلپائن کی خطرناک کوشش

2024/06/20 10:36:47
شیئر:

فلپائن  جنوبی  بحیرہ چین میں اپنی اشتعال انگیزیوں میں تیزی سے جارحانہ ہوتا جا رہا ہے۔ چائنا کوسٹ گارڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق 17 جون کو فلپائن نے چین کے نانشا جزائر میں رینائی ریف کے قریب  پانیوں میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے لیے ایک بحری جہاز اور دو کشتیاں بھیجی تھیں۔ اس عرصے کے دوران ، فلپائن ٹرانسپورٹ سپلائی جہاز جان بوجھ کر معمول کی نیویگیشن میں  چینی جہاز سے ٹکرا گیا۔ چینی کوسٹ گارڈ نے قانون کے مطابق فلپائن کے جہازوں کے خلاف کنٹرول کے اقدامات کیے ہیں، اور ہینڈلنگ مناسب، قانونی، پیشہ ورانہ اور معیاری ہے.

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ فلپائن میں بڑھتی ہوئی اشتعال انگیزی چین کی جانب سے کوسٹ گارڈ ایجنسیوں کے لیے انتظامی قانون نافذ کرنے کے طریقہ کار کی شقوں پر عمل درآمد کے پس منظر میں سامنے آئی ہے۔ اگر فلپائن نے سمندری حقوق کے تحفظ اور قانون نافذ کرنے کے حوالے سے چین کی باٹم لائین پاس  کرنے کی کوشش کی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

 فلپائن نے اس سال مئی سے جنوبی بحیرہ  چین میں جو کچھ کیا ہے اس پر نظر ڈالیں تو  پتہ چلے گا کہ فلپائن امریکہ کی شہ پر بہت  زیادہ جنونیت کا مظاہرہ کررہا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جنوبی  بحیرہ چین میں فلپائن کی اشتعال انگیزی جنونی ہوتی جا رہی ہے جو فلپائن کے فیصلہ سازی کے نظام کی غیر معقولیت کی عکاسی کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس بات سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ فلپائن کے سیاست دان اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک نام نہاد سخت حب الوطنی کا امیج قائم کرنا چاہتے ہیں  اور سیاسی مفاد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

نانشا جزائر  قدیم زمانے سے ہی چین کا فطری علاقہ رہے ہیں۔ چین کے پاس غیر ملکی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیزیوں کا جواب دینے کے لئے کافی قانونی بنیاد اور صلاحیت ہے۔  جنوبی بحیرہ چین کے معاملے پر چین کا رویہ ہمیشہ واضح رہا ہے: وہ براہ راست متعلقہ ممالک کے ساتھ مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے سمندری تنازعات اور اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنا جاری رکھے گا، اور ساتھ ہی کسی بھی سمندری خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دے گا۔ یہ نہ صرف چین کے بحری حقوق اور مفادات کا جائز تحفظ ہے بلکہ علاقائی امن و استحکام کی حمایت بھی ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ فلپائن میں کچھ لوگ مستقبل میں کیا "چھوٹے حساب" کرتے ہیں ، وہ لازمی طور پر ناکام ہوجائیں گے۔