ملک کے بنیادی مفادات کے تحفظ کے لئے فوجداری انصاف کا استعمال عالمی سطح پر ایک معمول ہے ، ریاستی کونسل کا دفتر امور تائیوان

2024/06/21 18:52:10
شیئر:

چینی حکام نے اکیس تاریخ کو  "تائیوان کی علیحدگی" کے لیے کام کرنے والے علیحدگی پسند عناصر کو ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے یا  علیحدگی پر اکسانے جیسی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر انہیں فوجداری سزائیں دینے کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں۔ اس حوالے سے ریاستی کونسل کے دفتر امور تائیوان کے ترجمان چھن بین ہوا نے کہا کہ علیحدگی پسند مجرموں کو سزا دینے اور ملک کے بنیادی مفادات کے تحفظ کے لئے فوجداری انصاف کا استعمال دنیا کے تمام ممالک میں ایک عام رواج ہے۔ تائیوان چین کا  ایک حصہ ہے، اور ریاست "تائیوان کی  علیحدگی" پسند قوتوں کو کسی بھی نام پر یا کسی بھی طرح سے تائیوان کو چین سے الگ کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

چھن بین  ہوا نے نشاندہی کی کہ "تائیوان کی علیحدگی " کے مجرموں کو ملک کو تقسیم کرنے اور قانون کے مطابق علیحدگی پسندی پر اکسانے کے جرم میں سزا دینا  منصفانہ ، معقول اور جائز اقدام ہے۔ " ہدایات " واضح طور پر نشاندہی کرتی ہیں کہ  فوجداری سزا کے اقدامات کا مقصد صرف ایسے لوگوں کی ایک چھوٹی سی تعداد کو سزا دینا ہے جو " علیحدگی "  کے حصول میں بڑے پیمانے پر سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ علیحدگی پسندی کے جرائم اور علیحدگی پسندی  سے متعلق اکسانے سے جڑے مذموم بیانات اور سرگرمیوں میں ملوث ہیں ، جس کا  تائیوان کے زیادہ  ہم وطنوں سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔