تھائی لینڈ نے باضابطہ طور پر برکس میں شمولیت کے لیے درخواست دے دی

2024/06/21 10:09:08
شیئر:

21 تاریخ کو "برکس نیوز" کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے مطابق ، تھائی لینڈ نے باضابطہ طور پر برکس میں شامل ہونے کے لئے درخواست دی۔

 تھائی وزیر اعظم کے دفتر کے ترجمان چائی واچالونگ نے 28 مئی کو کہا تھا کہ تھائی کابینہ کے اجلاس میں برکس میں شمولیت سے متعلق وزارت خارجہ کی جانب سے پیش کردہ لیٹر آف انٹنٹ کے مسودے کی منظوری دی گئی ہے، جس کا ماننا ہے کہ برکس کا رکن بننے سے تھائی لینڈ کو فائدہ ہوگا، تھائی لینڈ کی بین الاقوامی حیثیت کو بڑھانے میں مدد ملے گی اور تھائی لینڈ کی اقتصادی ترقی کے لیے مزید مواقع فراہم ہوں گے۔