فلپائن کے اقدامات چین کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہیں ،چینی وزارت خارجہ

2024/06/21 16:28:59
شیئر:

21 جون کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس کی میزبانی کی۔ ایک نامہ نگار نے پوچھا کہ  فنانشل ٹائمز نے متعلقہ کارروائیوں سے واقف چھ افراد کے حوالے سے کہا کہ فلپائنی فوج نے خفیہ طور پر خستہ حال جنگی جہاز کو مضبوط کیا جو رین آئی ریف پر لنگر انداز تھے تاکہ ان کی سروس لائف کو بڑھایا جا سکے۔ اس معاملے پر چین کی کیا رائے ہے؟

 لین جیئن نے کہا کہ متعلقہ رپورٹس نے ایک بار پھر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فلپائن کا یہ دعویٰ سراسر جھوٹ ہے کہ  رین آئی ریف پر "گراؤنڈد" جنگی جہاز کے لیے اس کا پہنچانے والا سامان رہائشی سامان ہے۔  درحقیقت، جیسا کہ چین نے کئی بار نشاندہی کی ہے، فلپائن رین آئی ریف پر مستقل قبضے کے لیے گراؤنڈد جنگی جہاز کی بڑے پیمانے پر مرمت کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے،وہاں  تعمیراتی سامان اور حتیٰ کہ ہتھیار اور گولہ بارود پہنچا رہا ہے۔ فلپائن کے اقدامات چین کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی  ہیں، چین اسے کبھی بھی قبول نہیں کرے گا اور قانون اور ضوابط کے مطابق سختی سے جواب دے گا۔

 ہم فلپائن پر زور دیتے ہیں کہ وہ  اشتعال انگیزیوں کو فوری طور پر روکے اور جلد از جلد بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اختلافات  کو سنبھالنے کے صحیح راستے پر واپس آئے۔ چین اپنی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔