چین کے وزیر لیو جیان چھاؤ کی پاکستانی وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے اسلام آباد میں ملاقات

2024/06/21 19:10:37
شیئر:

اکیس تاریخ کو پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار  سے اسلام آباد میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا   کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے  کے وزیر  لیو جیان چھاؤ  نے ملاقات کی۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور چین ہمہ موسمی دوست، اسٹریٹجک شراکت دار اور قابل اعتماد ہمسایہ ہیں جنہوں نے ہمیشہ اپنے اپنے بنیادی مفادات پر ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات اور سی پیک کو پاکستان میں تمام سیاسی جماعتوں کی مکمل حمایت اور اعتماد حاصل ہے کیونکہ اس نے ترقی، خوشحالی اور ترقی کی نئی راہیں کھول دی ہیں۔

لیو جیان چھاؤ نے کہا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات منفرد ہیں اور جدید بین الریاستی تعلقات میں ان کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور دونوں ممالک کی قیادت کے وژن کی روشنی میں سی پیک کو اپ گریڈ کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ اس موقع پر فریقین نے اعلیٰ سطحی رابطوں کی رفتار کو برقرار رکھنے اور اہم علاقائی اور عالمی امور پر رابطے کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔