کیوبا اسرائیل پر مقدمہ چلانے والے ممالک کی فہرست میں شامل

2024/06/22 15:51:36
شیئر:

کیوبا کی وزارت خارجہ نے 21 تاریخ کو ایک  اعلامیہ جاری کیا کہ کیوبا نے اقوام متحدہ کی بین الاقوامی عدالت انصاف میں غزہ کی پٹی میں "نسل کشی" کے ارتکاب پر اسرائیل کے خلاف مقدمہ دائر کرنے میں جنوبی افریقہ کے ساتھ شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کیوبا کی حکومت فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کے خاتمے کے لیے تمام ممکنہ ذرائع سے عالمی برادری کی جائز کوششوں کی حمایت اور فروغ کے لیے ہمیشہ پرعزم رہی ہے اور اسی لیے اس نے بین الاقوامی عدالت میں اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کے مقدمے میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلامیے میں نشاندہی کی گئی کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد طاقت کے بے تحاشا اور اندھا دھند استعمال کی وجہ سے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کو روکنا ہے۔

 دسمبر 2023 میں، جنوبی افریقہ نے بین الاقوامی عدالت انصاف میں ایک مقدمہ دائر کیا، جس میں اسرائیل پر غزہ کی پٹی میں نسل کشی کا الزام لگایا گیا۔ اس کے بعد سے چلی اور اسپین سمیت کئی ممالک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر مقدمہ چلانے کی صف میں شامل ہوں گے۔