چین اور جرمنی موسمیاتی تبدیلی اور گرین ٹرانسفارمیشن پر پانچ نتائج پر پہنچ گئے ہیں

2024/06/22 15:52:45
شیئر:

 22 جون کو ، موسمیاتی تبدیلی اور گرین ٹرانسفارمیشن پر چین - جرمنی ڈائیلاگ اینڈ کوآپریشن میکانزم کا پہلا اعلیٰ سطحی مکالمہ چین کے قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات میں منعقد ہوا۔ دونوں ممالک کے متعلقہ محکموں نے توانائی کی کارکردگی اور گردشی معیشت، موسمیاتی تبدیلی پر کثیر الجہتی عمل، اور چین اور جرمنی کے مابین دوطرفہ موسمیاتی تعاون، صنعتی ڈی کاربنائزیشن اور توانائی کی منتقلی سمیت کلیدی موضوعات پر مکالمے اور تبادلے کیے۔ فریقوں نے اعلان کیا کہ مکالمے  کے پانچ اہم نتائج حاصل ہوئے ہیں، جن کے مطابق فریقین کے درمیان  میکانزم کے فریم ورک کے تحت گرین ٹرانسفارمیشن پر چین - جرمنی صوبائی  تعاون کا آغاز کیا گیا ہے۔ چین-جرمن توانائی کی کارکردگی ورکنگ گروپ کے 2024 کے ورک پلان پر اتفاق کیا گیا۔ "گردشی معیشت اور وسائل کی کارکردگی پر چین-جرمن ڈائیلاگ کے لئے ایکشن پلان کے نفاذ کے لئے حالیہ سرگرمیوں کےاہم  نکات" پر اتفاق کیا گیا۔ چین-جرمن صنعتی کاربن میں کمی کے ورکنگ گروپ  قائم کیا گیا۔ اور  اہم شعبوں میں توانائی کی کارکردگی میں بہتری کے ماڈل منصوبوں پر چین جرمنی تعاون کا آغاز کیاگیا ہے۔