اسرائیل کے حوالے سے امریکی پالیسی سے غیر مطمئن، امریکی نائب معاون وزیر خارجہ برائے فلسطینی و اسرائیلی امور مستعفی

2024/06/22 16:31:04
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠

21 جون کو فلسطینی اور اسرائیلی امور کے لیے امریکی نائب معاون وزیر خارجہ اینڈریو ملر نے خاندانی ذمہ داریوں کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔  واقفان حال کے مطابق ملر  بائیڈن انتظامیہ کے اسرائیلی حکومت کے ساتھ  معاملات پر شکوک شبہات کا شکار تھے ۔ اس سے قبل بھی متعدد امریکی عہدیداروں نے امریکی حکومت کے موجودہ فلسطینی اسرائیل تنازعہ سے نمٹنے کے طریقے سے عدم اطمینان کی وجہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔