مقامی وقت کے مطابق 22 جون کو اسرائیلی عوام کی ایک بڑی تعداد نے اسرائیلی حکومت پر عدم اطمینان کا اظہار کرنے کے لیے تل ابیب میں مظاہرے کیے اور مطالبہ کیا کہ اسرائیلی حکومت فوری طور پر جنگ بندی کرے اور قیدیوں کو رہا کروا کے جلد از جلد وطن واپس لایا جائے۔ مظاہرین نے اسرائیلی حکومت سے قبل از وقت عام انتخابات کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔ زیرحراست افراد کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو جنگ بندی کے معاہدے پر نہیں پہنچنا چاہتے اور نیتن یاہو صرف اپنی سیاسی بقا کے لیے تنازع جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بعد ازاں مظاہرین کی اسرائیلی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں جنہوں نے ہجوم کو منتشر کردیا۔اسرائیلی پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق پولیس نے تین مظاہرین کو حراست میں لیا ہے۔