غزہ شہر سمیت دیگر مقامات پر اسرائیلی فضائی حملے جاری

2024/06/23 16:22:46
شیئر:

فلسطینی خبر رساں ادارے کے مطابق 23 جون کی علی الصبح اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کی پٹی میں غزہ شہر کے مرکز اور مغرب میں فضائی حملوں اور توپ خانے کے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح پر بھی فضائی حملے کیے اور وسطی اور جنوبی رفح پر گولہ باری کی۔ ایک فضائی حملے میں جنوبی رفح میں  فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے اسکول کے قریب ایک رہائشی علاقے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی دفاعی افواج نے 22 تاریخ کو اعلان کیا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ شہر میں حماس کی دو فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ 

ادھر حماس کے قاسم بریگیڈ نے 22 تاریخ کو کہا کہ اس نے جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی فوجیوں اور گاڑیوں پر گولہ باری کی۔ تنظیم جہاد سے وابستہ  قدس بریگیڈ نے 22 تاریخ کو کہا کہ اس نے رفح کراسنگ کے قریب اسرائیلی فوجیوں پر گولہ باری کی اور غزہ شہر کے جنوب میں "نیچاریم" کوریڈور کی طرف اسرائیلی فوجیوں اور اسرائیل  کے ایک فوجی اڈے  پر راکٹ فائر کیے۔