تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں 22 تاریخ کو کتاب "ملکی حکمرانی کے بارے میں شی جن پھنگ کے نظریات" کی ریڈرز کانفرنس کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔
اجلاس میں موجود شرکاء کے نزدیک اس کتاب نے نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے بارے میں شی جن پھنگ کے افکار اور ترقی کے سیاق و سباق کی گہرائی سے وضاحت کی ہے اور چین کی قومی حکمرانی اور عالمی گورننس کے بارے میں صدر شی کی گہری سوچ کی عکاسی کی ہے۔ شرکاء نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں ملکی حکمرانی سے متعلق چین کے کامیاب تجربے اور اس کی قابل ذکر کامیابیوں نے ترقی پذیر ممالک کے لئے مفید حوالہ فراہم کیا ہے۔