سی جی ٹی این سروے میں 93.1 فیصد عالمی جواب دہندگان نے امریکہ کی جانب سے "نیٹو کا ایشیا پیسیفک ورژن" بنانے کی مخالفت کی

2024/06/24 18:40:03
شیئر:

 چائنا میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے لیے کرائے گئے ایک سروے کے مطابق 93.1 فیصد جواب دہندگان کا کہنا ہے کہ ایشیا پیسیفک کے علاقے میں سلامتی اس علاقے کے ممالک کو سیاسی مکالمے اور امن مذاکرات کے ذریعے حاصل کرنی چاہیے اور وہ امریکہ کی جانب سے سرد جنگ اور محاذ آرائی سے بھرپور 'نیٹو کا ایشیا پیسیفک ورژن' بنانے کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ سروے میں 93.1 فیصد جواب دہندگان نے جغرافیائی پابندیوں سے بالاتر ہو کر ایشیا پیسیفک کے سلامتی کے معاملات میں نیٹو کی مسلسل مداخلت کی سخت مخالفت کی۔ 91.2 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ ایشیا پیسیفک کے علاقے میں نیٹو کی مشرق کی طرف توسیع کو آگے بڑھانے کی امریکی کوششوں کو نہایت احتیاط  کی ضرورت ہے۔ کچھ انٹرنیٹ صارفین نے دو ٹوک الفاظ میں یہ بھی کہاکہ "نیٹو، ایک جنگجو تنظیم ہے،اس کو تحلیل کر دینا چاہیے، اور نیٹو کے پاس اب اپنے وجود کی کوئی وجہ نہیں ہے۔"

 سروے میں 93.3 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ ایک ملک کی سلامتی دوسرے ممالک کی سلامتی کی قیمت پر نہیں ہونی چاہیے، انسانیت ایک ناقابل تقسیم سیکیورٹی کمیونٹی ہے، اور یہ کہ ایشیا پیسیفک کے سلامتی کے معاملات اس خطے کے ممالک کو مشترکہ طور پر طے کرنے چاہئیں۔ یہ سروے سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی پلیٹ فارمز پر جاری کیا گیا اور 24 گھنٹوں کے اندر 10,688 انٹرنیٹ صارفین نےاس پر  ووٹ دیا اور اپنی رائے کا اظہار کیا۔