یورپی یونین کا روس کے خلاف پابندیوں کے 14ویں دور کا اعلان

2024/06/24 16:10:23
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 24 جون کو  یورپی یونین   نے روس کے خلاف پابندیوں کے 14 ویں دور کا باضابطہ اعلان کیا۔ اسی دن اعلان کردہ پابندیوں میں روس میں 116 افراد اور اداروں کے خلاف پابندیاں بھی شامل ہیں۔ پابندیوں کے اس دور میں یورپی یونین دیگر ممالک  جانے والی روسی ایل این جی ٹرانسشپمنٹ کے لئے ری لوڈنگ خدمات پر پابندی عائد کرے گی. یورپی یونین روس میں نئی سرمایہ کاری پر بھی پابندی عائد کرے گی ، ساتھ ہی زیر تعمیر ایل این جی منصوبوں جیسے آرکٹک ایل این جی نمبر 2 منصوبے اور مرمانسک ایل این جی منصوبے کو سامان ، ٹیکنالوجی اور خدمات کی  فراہمی پر بھی پانبدی عائد کرے گی۔ یورپی یونین کی جانب سے آپریٹرز کو  روس میں تیار کردہ ایس پی ایف ایس فنانشل انفارمیشن سروس سسٹم استعمال کرنے کی بھی پابندی ہے۔