چین کی روس میں شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف پرتشدد حملوں کی مذمت

2024/06/24 16:32:44
شیئر:

 23 جون کو روسی جمہوریہ داغستان میں تین گرجا گھروں اور ایک پولیس چوکی پر حملہ کیا گیا جس میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے۔اس حوالے سے 24 جون کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گرد کارروائیوں کی مخالفت کرتا ہے اور  شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف پرتشدد حملوں کی مذمت کرتا ہے۔ چین ہلاک ہونے والوں  سے گہری تعزیت  اور زخمیوں اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔