24 جون کو چینی صدر شی جن پھنگ نے "گولنگ یوان" چین۔امریکہ یوتھ ایکسچینج ویک 2024 کے لیے ایک تہنیتی خط بھیجا ۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ گولنگ کی کہانی ایک صدی پر محیط چینی اور امریکی عوام کے درمیان دوستانہ تبادلوں کی ایک اچھی کہانی ہے۔انہیں بہت خوشی ہوئی ہے کہ چین اور امریکہ میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نوجوان گولنگ کہانی کا جائزہ لینے، گولنگ جذبے کی میراث کو آگے بڑھانے ، اور دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان رابطے اور افہام و تفہیم کو بڑھانے کے لیے شہر فو زو میں جمع ہوئے ہیں ۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان توانائی اور خوابوں سے بھرپور ہوتے ہیں اور چین اور امریکہ کے تعلقات کا مستقبل نوجوانوں پر منحصر ہے۔ انہوں نے یہ امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے نوجوان گہرے تبادلے کریں گے، دوستی بڑھائیں گے اور ہاتھ میں ہاتھ ملا کر چین-امریکہ دوستی کو آگے بڑھائیں گے نیز چین-امریکہ تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں گے اور پوری دنیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام ممالک کے عوام کے ساتھ مل کر کوشش کریں گے۔
گولنگ یوان چین۔امریکہ یوتھ ایکسچینج ویک 2024 اسی دن صوبہ فوجیئن کے فوزو شہر میں شروع ہوا ۔