یو این آر ڈبلیو اے کی عمارتوں پر اسرائیلی حملوں میں آٹھ افراد ہلاک

2024/06/24 09:17:19
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق23  تاریخ کو اسرائیلی افواج نے غزہ شہر میں  مشرق قریب میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے ایک امدادی مقام پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ حماس اور جہاد جیسے گروہوں کے مسلح افراد نے اس مقام کو فوجی کارروائیوں کی آڑ کے طور پر استعمال کیا لیکن مقامی لوگوں نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔

 اطلاعات کے مطابق 23 تاریخ کو جس عمارت پر حملہ کیا گیا وہ مشرق قریب میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں کے زیراستعمال ہے اور حالیہ فلسطین اسرائیل تنازع پھوٹنے کے بعد اسے انسانی امداد کی تقسیم کے نقطہ کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔