چین امریکہ کی جانب سےچین میں سرمایہ کاری کی پابندیوں پر جوابی اقدامات کا حق محفوظ رکھتا ہے، چینی وزارت تجارت

2024/06/24 15:31:25
شیئر:

21 جون کو امریکی وزارت خزانہ نے چین میں سرمایہ کاری کی پابندیوں سے متعلق مجوزہ قواعد جاری کیے۔ اس کے جواب میں چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے تبصرہ کیا کہ امریکہ نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ اس کا چین سے "ڈی کپلنگ"  اور چین کی اقتصادی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ تاہم وہ پابندیوں پر مبنی قواعد جاری کرتا ہے، اور  چینی صنعتوں کی معمول کی ترقی کو روکنے کے لیے چین میں امریکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کو محدود کرتا ہے۔ یہ سان فرانسسکو  میں دونوں سربراہان مملکت کی جانب سے طے پانے والے اتفاق رائے کی خلاف ورزی ہے۔ اس سے دونوں ممالک کے اداروں کے درمیان معمول کا  اقتصادی اور تجارتی تعاون متاثر ہو رہا ہے، بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظام کو نقصان پہنچ رہا ہے، اور عالمی صنعتی اور سپلائی چین  کی سلامتی اور استحکام متاثر ہو رہا ہے۔ چین اس کی سخت مخالفت کرتا ہے اور متعلقہ اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔