جنوبی کوریا کی ایک بیٹری فیکٹری میں آتش زدگی کے باعث 18 چینی شہری ہلاک

2024/06/25 10:02:02
شیئر:

جنوبی کوریا میں چینی سفارت خانے نے 24 تاریخ کو تصدیق کی کہ صوبہ گیونگ گی کی ایک  بیٹری فیکٹری میں آگ لگنے کے باعث  18 چینی شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ ریسکیو عملے کی جانب سے موصول اطلاع کے مطابق اس واقعہ میں 22 افراد ہلاک  8 زخمی  اور 1 لاپتہ ہے۔

 آتش زدگی کا یہ واقعہ اسی روز صبح دس بجے  ایک  لتھیم بیٹری فیکٹری میں پیش آیا ۔ سہ پہر تقریباً تین بجے آگ پر قابو پالیا گیا  اور محکمہ فائر کے اہلکار ریسکیو کے لئے عمارت میں داخل ہوئے۔ 

 اطلاعات کے مطابق اس بیٹری فیکٹری میں لتھیم بیٹری مصنوعات کی ایک بڑی مقدار زخیرہ کی گئی تھی  اور آگ لگنے کی وجہ سے بہت ساری بیٹریاں پھٹ گئیں۔