آبنائے تائیوان کی موجودہ صورتحال میں سب سے بڑا چیلنج تائیوان کی علیحدگی پسند سرگرمیاں اور بیرونی قوتوں کی مداخلت ہے، چینی وزارت خارجہ

2024/06/25 17:39:12
شیئر:

 24 جون کو امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے چین کی جانب سے جاری کردہ  " ملک کو تقسیم کرنے اور علیحدگی پسندی کو اکسانے کے لئے تائیوان کی علیحدگی" میں ملوث عناصر کو  قانون کے مطابق فوجداری سزا دینے سے متعلق  رہنما خطوط " کی مذمت کی۔ 25 جون کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکی بیانات پر سخت عدم اطمینان اور مخالفت کا اظہار کیا۔

 ماؤ نینگ نے کہا کہ ملک کی وحدت  اور علاقائی سالمیت کا تحفظ ہر خودمختار ریاست کا مقدس حق ہے۔ دنیا کے تمام ممالک میں ملک کو تقسیم کرنے والے مجرموں کو سزا دینا اور ملک کے بنیادی مفادات کے تحفظ کے لئے فوجداری انصاف کا استعمال کرنا ایک عام  عمل ہے۔ کسی بھی بیرونی طاقت کو اس بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیان دینے کا حق نہیں ہے۔ تائیوان چین  کا اٹوٹ حصہ ہے۔ آبنائے تائیوان کی موجودہ صورتحال کو سب سے بڑا چیلنج  تائیوان کی علیحدگی پسند سرگرمیاں اور بیرونی طاقتوں کی مداخلت اور تخریب کاری ہے۔ اگر امریکہ علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں سنجیدہ ہے تو اسے "تائیوان کی علیحدگی" کی حمایت نہ کرنے کے اپنے وعدے پر عمل کرتے ہوئے  چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرنا اور تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کو کسی بھی طرح سے غلط اشارے بھیجنا بند  کرنا چاہئے۔