مئی میں چین کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی پیداوار اور آپریشن میں مستحکم اضافہ

2024/06/25 10:28:48
شیئر:

چین کی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار کے مطابق ، مئی میں  چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی پیداوار اور آپریشن میں مستحکم اضافہ جاری رہا ، جس میں طویل المیعاد بحالی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

 مئی میں ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کا پروڈکشن انڈیکس 50.3  فیصد تھا ، جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں 0.6 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے اور یہ بوم رینج میں داخل ہوا ہے۔

 فروخت کے نقطہ نظر سے ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی تجارت بحال ہو رہی ہے۔ مئی میں ،چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کا گھریلو تجارتی انڈیکس 49.2 فیصد تھا ، جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں 2.7 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے ۔برآمدات کا انڈیکس 50.8 فیصد رہا  جو مسلسل توسیع کی حد میں ہے۔

وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر لونگ فی کے مطابق ان اعداد و شمار سے دو تبدیلیاں دیکھی جا سکتی ہیں جن میں کمپنی کی پیداوار کا جوش و خروش بڑھ رہا ہے اور مستقبل کے لیے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دوسری جانب ، ملکی اور غیر ملکی تجارت میں بہتری  آئی ہے ، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ موثر طلب میں اضافہ ہو رہا ہے ، جو توقعات کو بہتر بنانے میں مددگار ہے۔