امریکہ کی جانب سے جاری کردہ مکاؤ میں انسانی اسمگلنگ کی رپورٹ کی سختی سے مخالفت، مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت

2024/06/25 14:44:50
شیئر:

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے نام نہاد "2024 انسانی اسمگلنگ رپورٹ" کے جواب میں، جس میں مکاؤ  خصوصی انتظامی علاقے کو درجہ 3 میں رکھا گیا ہے، مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کے سیکرٹری برائے سیکورٹی کے دفتر نے 25 تاریخ کو  شدید عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہار  کرتے ہوئے ردعمل جاری کیا۔

رد عمل میں کہا گیا کہ مکاؤ کے خصوصی انتظامی علاقے میں متعلقہ جرائم کو مؤثر طریقے سے روکا گیا ہے اور کئی سالوں سے جرائم کی شرح انتہائی کم یا صفر تک برقرار ہے۔ مستند اعداد و شمار اور معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ مکاؤ دنیا کے سب سے محفوظ اور سب سے زیادہ متحرک بین الاقوامی سیاحتی شہروں میں سے ایک ہے، اور اسے کسی بھی ملک کے یک طرفہ الفاظ سے مسخ یا ختم نہیں کیا جا سکتا۔ رد عمل میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ امریکہ اپنے ملک میں انسانی سمگلنگ کی سنگین صورت حال کا سامنا کرنے میں ناکام رہا ہے، لیکن اس نے مختلف مواقع پر جھوٹے الزامات عائد کیے ہیں، جس میں مکاؤ کے اندرونی معاملات میں مداخلت  شامل ہے۔مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کا محکمہ سیکورٹی اس کی سخت مخالفت کرتا ہے۔