چینی عوام کی نظر میں امریکہ کا تشخص خود امریکہ پر منحصر ہے، چینی وزارت خارجہ

2024/06/26 16:25:09
شیئر:

26 جون کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین میں امریکی سفیر برنس کے چین سے متعلق ریمارکس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سفیر برنز کے متعلقہ ریمارکس حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے اور دوطرفہ تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کے لیے سازگار نہیں ہیں۔ 

ماؤ نینگ نے نشاندہی کی کہ 2024 "گو لنگ یوآن" چین-امریکہ یوتھ ایکسچینج ویک  چین کے شہر فو چو میں منعقد  ہورہا ہے، جو چین اور امریکہ کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے نوجوانوں کے تبادلے کی سب سے بڑی  سرگرمی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ چین کے بجائے امریکہ ہے جو دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تبادلوں میں خلل ڈال رہا ہے۔امریکہ نے قومی سلامتی کی آڑ میں چینی طلباء کو غیر ضروری طور پر ہراساں کیا اور ان سے امریکہ میں پوچھ گچھ کی جس سے چینی طلبائ کو شدید نقصان پہنچا۔ چینی عوام کی نظر میں امریکہ کا تشخص بنیادی طور پر خود امریکہ پر منحصر ہے۔امید ہے کہ امریکہ چین کے ساتھ  ملکر دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تبادلوں کو فروغ دینے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے گا، اور چین امریکہ تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو فروغ دے گا۔