یورپی کپ عالمی شراکت داروں کے طور پر چینی اسپانسرز کے انتخاب کا خواہاں کیوں ہے؟

2024/06/26 11:06:39
شیئر:

اس وقت یوئیفا یورو 2024 پورے زورو شور سے جاری ہے، دنیا بھر  کے شائقین کی توجہ جرمنی پر مرکوز ہے۔ وبائی صورتحال کے بعد کے دور میں پہلے بین الاقوامی ٹاپ فٹ بال ایونٹ کی حیثیت سے رواں سال کی یورپین چیمپیئن شپ میں "عالمی شراکت داروں" کی سطح پر 13 مرکزی سپانسرز ہیں، جن میں سے پانچ کا تعلق چین سے ہے، جو مسلسل دو سال سے یورپی کپ کے اسپانسرز کا سب سے بڑا ذریعہ بن چکے ہیں۔

رواں سال کے یورپی کپ میں پانچ چینی سپانسرز اسمارٹ ہوم اپلائنسز، نیو انرجی وہیکلز، اسمارٹ فونز، سرحد پار ای کامرس، پیمنٹ ٹیکنالوجی اور دیگر صنعتوں سے تعلق رکھتے ہیں، جو عالمی ابھرتی ہوئی صنعتوں کی نمائندگی کرتے ہیں، اور ان میں سے ہر ایک کا دنیا میں ایک منفرد اور منافع بخش مقام ہے۔

حالیہ برسوں میں، چینی کمپنیوں نے تواتر سے اعلیٰ بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کی ہے جو  درحقیقت، ایک طویل اور مشکل عمل رہا ہے. 1978 میں جب چین نے اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی نافذ کی اور اپنی مارکیٹ کو دنیا کے لیے کھولا تو مقامی اور بین الاقوامی کاروباری اداروں نے ایک ارب سے زائد آبادی والے چین کی بڑی مارکیٹ میں مقابلہ کیا۔ یہ عمل 2012 کے بعد سے نمایاں طور پر تیز ہوا ہے ، جب چین جامع طور پر گہری اصلاحات اور کھلے پن کے ایک نئے دور میں داخل ہوا ہے۔ گزشتہ دہائی میں ، بہت ساری صنعتوں میں چین کے معروف کاروباری اداروں نے بیرون ملک آر اینڈ ڈی مراکز اور فیکٹریاں قائم کی ہیں ، جو مقامی روزگار اور تکنیکی ترقی میں حصہ ڈال رہی ہیں۔ یہ چینی کمپنیاں عالمی صارفین کے لئے اسمارٹ، سبز اور بہتر مصنوعات اور خدمات فراہم کر رہی ہیں، اور زیادہ کھلے رویے کے ساتھ عالمی مارکیٹ مسابقت میں حصہ لیتی ہیں.

یورپی کپ جیسے بڑے پیمانے پر بین الاقوامی مقابلوں میں چینی کمپنیوں کا "کھلا رویہ" ظاہر کرتا ہے کہ اس کے پیچھے نہ صرف ان کی مالی طاقت ہے، بلکہ چین کی جدت طرازی پر مبنی معاشی اصلاحات کی حکمت عملی اور اس کے نتیجے میں دنیا کی قیادت کرنے والی نئی تکنیکی سطح کی عالمی سطح پر توثیق بھی ہے۔