اقوام متحدہ کی جانب سے چین کے چھانگ عہ 6 مشن کی کامیابی کی پزیرائی

2024/06/26 10:25:17
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق  25جون کو چائنا میڈیا گروپ کے صحافی کے سوال کے جواب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان استیفان ڈوجیرک نے چین کے چھانگ عہ 6 مشن کی کامیابی کو ایک "قابل ذکر کامیابی" قرار دیا اور کہا کہ یہ خلائی امور میں بین الاقوامی تعاون کا ایک عظیم مظہر ہے۔

25 جون کو دن دو بج کر سات منٹ پر ، چھانگ عہ 6  ریٹرنر نے اندرونی منگولیا میں مقررہ علاقےمیں درست طریقے سے لینڈنگ کی اور معمول کے مطابق کام کیا، جس سے قمری تحقیقی منصوبے چھانگ عہ 6  مشن کی مکمل کامیابی اور دنیا میں پہلی مرتبہ چاند کے دور دراز حصے سے نمونے واپس لائے گئے۔