کسی نے چین کو ناراض کیا تو چین جوابی کارروائی ضرور کرےگا، چینی وزارت دفاع

2024/06/27 19:19:49
شیئر:

 اطلاع کے مطابق، امریکی میرین کور کے کمانڈر نے حال ہی میں کہا  کہ امریکی میرین کور "چین کی طرف سے حملوں کا مقابلہ کرنے" اور جاپان اور فلپائن جیسے اتحادیوں کی حفاظت کے لئے "اگلے چند سالوں میں" گوام میں ایک چھوٹا اور تیز رفتار  رسپانس گروپ تعینات کرے گی۔ 27 جون کو چین کی وزارت  دفاع کے ترجمان سینئر کرنل وو چھیئن نے ایک پریس کانفرنس میں اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ بے بنیاد  بہانوں سے ایشیا پیسیفک خطے میں فوجی تعیناتی کو فروغ دینے، محاذ آرائی کو ہوا دینے اور کشیدگی بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جس کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ  چینی لوگ خود نہ پریشانی پیدا  کرتے اور نہ ہی  اس سے ڈرتے  ہیں۔ ہمارا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ اگر کوئی ہمیں ناراض نہیں کرےگا، تو ہم دوسروں کو ناراض نہیں کریں گے، لیکن اگر  کسی نے ہمیں ناراض کیا تو ہم ضرور اس کا بھرپور جواب دیں گے۔