غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کے لئے ضروری اقدامات کیے جائیں، چین

2024/06/27 15:38:02
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 26 جون کو  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بچوں اور مسلح تنازعات کے مسئلے پر ایک کھلی بحث کا انعقاد کیا۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل برائے اطفال و مسلح تنازعات  کے خصوصی نمائندے ورجینیا گامبا نے کہا کہ غزہ کی پٹی اور دریائے اردن کے مغربی کنارے سمیت دیگر مقامات پر تنازعہ غیر معمولی حد تک بڑھ گیا ہے، جس کے باعث  ہزاروں بچوں کو ناقابل تصور مصائب کا سامنا ہے۔ 

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے کہا کہ غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی، انسانی امداد کی ضمانت اور بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کا سنجیدگی سے احتساب کرنا ضروری ہے۔ ہم بین الاقوامی برادری، بالخصوص اثر و رسوخ رکھنے والے ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مزید انسانی آفات کی روک تھام کے لئے حقیقی کردار ادا کریں۔ چین غزہ میں بچوں کی صورتحال پر بروقت غور کرنے اور ضروری کارروائی کرنے میں بچوں اور مسلح تنازعات سے متعلق سلامتی کونسل کے ورکنگ گروپ کی حمایت کرتا ہے۔